اوگرا کا ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق ترمیمی بل 25 ماہ سے التوا کا شکار

عرفان کھوکھر کی حکومت سے ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق ترمیمی بل پر آگے بڑھانے کی اپیل

ہفتہ 24 مئی 2025 16:48

اوگرا کا ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق ترمیمی بل 25 ماہ سے التوا کا شکار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)اوگرا کا ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق ترمیمی بل 25 ماہ سے التوا کا شکارہے۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن چیئرمین عرفان کھوکھر نے حکومت سے اپیل ہے کہ ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق ترمیمی بل پر آگے بڑھا جائے ۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ ایل پی جی صنعت میں غیر قانونی سیلنڈرز و بازرز کی بھرمار ہے ،اس غیرقانونی سلنڈڑز سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پہلے سے موجود قانون میں غیر قانونی اقدامات پر سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں،موجودہ قانون کے تحت اگر کوئی پکڑا جائے تو صرف تین ہزار روپے کا جرمانہ ہے ۔عرفان کھوکھرنے کہاکہ ملک میں ایل پی جی میں سی او ٹو کی ملاوٹ سے حادثات بڑھ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سی او ٹو گیس کی ملاوٹ میں ملوث مجرمان کو بغیر سزاؤں کے چھوڑ دیا جاتا،ترمیمی بل میں ملوث ملزمان کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں۔ عرفان کھوکھر نے کہاکہ اوگرام کے ترمیمی بل کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے ،ترمیمی بل میں 14 سال تک کی سزا بھی شامل ہے ۔