Live Updates

چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی ملاقات، سپورٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں،ہر ممکن سہولت دیں گے‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ،قازقستان کی بزنس کمیونٹی کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،سفیر قازقستان

ہفتہ 24 مئی 2025 18:42

چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی ملاقات، سپورٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر پرژان کیستافین نے ملاقات کی۔پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سپورٹس،زراعت، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں،ہرممکن سہولت دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی بڑی کمپنی پنجاب میں ٹریکٹرز کا اسمبلنگ پلانٹ لگا رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ گارمنٹ سٹی بن رہا ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر فروغ پائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے عوامی سطح کے روابط بہتر بنانا ہوں گے ۔دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ ضروری ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے جس کے فروغ کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کوشاں ہے۔کبڈیکے فروغ کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن اور قازقستان کبڈی فیڈریشن کے مابین روابط بڑھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال دوبئی میں کبڈی کا ورلڈ کپ کرایا جائے گا۔ قازقستان کے سفیر نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان کے مابین معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

قازقستان کی بزنس کمیونٹی کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی ایک دوسرے کے تجربات سے فائیدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور،سیکریٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود،صدرپاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات