ایک اور پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کر لی

ہفتہ 24 مئی 2025 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے 8 ہزار 848 میٹر بلند مائونٹ ایورسٹ سر کرلی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا وہ اس سے قبل مائونٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی صفِ اوّل کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا تھا۔