Live Updates

طاہر اوریازئی کے اعزاز میں اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کی جانب سے عشائیے کا اہتمام

ہفتہ 24 مئی 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) آل پاکستان ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اینڈ ٹورزم ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہر اوریازئی کے اعزاز میں اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سید الطاف حسین شاہ، چیف آرگنائزر آصف ملک، صدر اظہر آزاد، فاؤنڈر میاں الطاف، سینئر چیئرمین شاہد ملک، چیئرمین رضوان خٹک، نائب صدر شاہد خان، وائس چیئرمین عرفان اعوان، جنرل سیکرٹری سید خرم گیلانی، نائب صدر دوم بلال ملک، سیکرٹری نشرواشاعت عامر علی، چیف کوآرڈینیٹر عارف خان ،کوآرڈینیٹر جاوید اختر، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عادل، ایڈوائزر ابراہیم اعوان ، رابطہ سیکرٹری عمر زیب خان، قیصر جاوید، سینئر نائب صدر انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ عثمان علی عباسی، صحافی یوسف ہمدانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ طاہر اوریازئی نے اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کا شاندار عشائیہ اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔عشائیے سے قبل ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی ، میٹنگ میں اسلام آباد کے گیسٹ ہاوسز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے سے متعلق خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور وخوض کیا گیا۔اسلام آ باد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے صدر سردار اظہر آزاد نے چیئرمین طاہر اوریازئی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسلام آباد کے گیسٹ ہاوسزکے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور بھرپور حمایت فراہم کی۔ انہوں نے گیسٹ ہاؤسز کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات