جناح ہاؤس حملہ کیس، 254 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر فرد جرم عائد

ہفتہ 24 مئی 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں سمیت پر فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے سرکاری گواہ کو طلب کر لیا۔