Live Updates

کاروباری ہفتے کے چھٹے روز بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

دو روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا ہے، فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100روپے گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مئی 2025 20:11

کاروباری ہفتے کے چھٹے روز بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار100 روپے کا بڑا اضافہ ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کی شرح 0.29 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.35 فیصد کی سطح پر آگئی، حالیہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 12.01 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 8.16 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 1.50 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں ایک فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں0.79 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں0.63 فیصد، دال چناکی قیمتوں میں 0.39 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.30 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں 0.36 فیصد، مٹن کی قیمتوں میں 0.26فیصد، بیف کی قیمتوں میں0.12 فیصد اورباسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.34 فیصد اضافہ ہوا۔چکن کی قیمتوں میں 7.26فیصد، لہسن کی قیمتوں میں2.71فیصد، پیازکی قیمتوں میں5.43 فیصد، آلوکی قیمتوں میں0.95 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں2.44 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں0.46 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.05فیصد اور چینی کی قیمتوں میں0.05 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات