ترجمان حکومت بلوچستان کا صحافی لطیف بلوچ کے قتل پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 24 مئی 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے آواران مشکے سے تعلق رکھنے والے صحافی لطیف بلوچ کے قتل کے افسوسناک پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی ۔انہوں نے مقتول صحافی کے روح کے ایصال ثواب، بلند درجات ، اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔