Live Updates

سوات ،طویل خشک سالی کے بعد ہونیوالی شدید بارش ،ژالہ باری نے تباہی مچا دی

مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں نکاسِ آب کے ناقص انتظام کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ،برساتی پانی گھروں ،دکانوں میں داخل

ہفتہ 24 مئی 2025 21:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)سوات میں طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی۔ مختلف علاقوں میں کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں، جبکہ مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں نکاسِ آب کے ناقص انتظام کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں اور برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ متعدد علاقوں میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

موسم کی اچانک تبدیلی سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور بالائی علاقوں میں سردی کی لہر دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات