دریائے سوات کے کنارے قائم مستقل تجاوزات ،غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کیخلاف مرحلہ وار گرینڈ آپریشن شروع

ہفتہ 24 مئی 2025 21:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)سوات میں ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات کے کنارے قائم مستقل تجاوزات اور غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کے خلاف مرحلہ وار گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی ڈاکٹر ندا اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب عالم اور طارق خان نے تحصیلدار بابوزئی و فیلڈ ریونیو اسٹاف کے ہمراہ فضاگٹ بائی پاس کے مقام پر بڑی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران واکنگ ٹریک کے قریب قائم غیر قانونی ڈمپنگ ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا، جبکہ سابقہ ڈمپنگ سائٹ اور ٹریک کی طرف جانے والے تمام راستے کھود کر بند کر دیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی بھی غیر قانونی تعمیر یا قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اور متعلقہ کمیٹی ممبران کی موجودگی میں یہ کارروائی مکمل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :