Live Updates

مرکزی قیادت کا پنجاب بھر کا دورہ خوش آئند ہے‘جے یو آئی(س)

اللہ تعالی جے یو آئی کی اجتماعی جدوجہد کو پاکستان میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے پیش خیمہ بنائے

اتوار 25 مئی 2025 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)ذجمعیت علما ئے اسلام( س) کے مرکزی سالاروامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین ،ناظم اعلی لا ہور مولانا محمد طیب عثمانی، سیکرٹری اطلاعات قاری رحمت اللہ لا شاری ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امیر مرکزیہ جمعیت علما اسلام صاحبزادہ مولانا عبد الحق ثانی اور ناظم اعلی شاہین جمعیت مولانا سید محمد یوسف شاہ ومرکزی ناظم اطلاعات مولانا خزیمہ سمیع وصاحبزادہ مولانا اسامہ سمیع ومرکزی راہنما شیخ الحدیث مولانا عرفان الحق حقا نی ودیگر قائدین کا 23تا29 مئی پنجاب بھر کا تفصیلی دورہ اور مختلف پروگراموں سے خطابات نہ صرف خوش آئند بلکہ باعث صد حوصلہ افزا ہیں اس سے صاحبزادہ شہید ابن شہید مولانا حامد الحق حقا نی کی شہادت کے بعد زخمی دل کارکنوں وعہدہ داران کو نیا حوصلہ وولولہ نصیب ہو ا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام(س) لاہور نے ہمیشہ جماعتی پروگراموں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی انشااللہ آئندہ بھی یہ اعزاز قائم رکھنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی ،اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز ساری قیادت کی حفاظت فرمائے اور جمعیت علما اسلام (س)کی اجتماعی جدوجہد کو پاکستان میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے پیش خیمہ بنائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات