ڈپٹی کمشنر قصور کی ناقص کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود

اتوار 25 مئی 2025 14:40

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور کی ناقص کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ،ضلع قصور ناقص کارکردگی کے باعث آخری نمبر پر رہا شہریوں کا افسران کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

ضلع قصور کے تمام محکمہ جات میں نااہلیاں زیادہ تر بڑھ چکی ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ قصور، محکمہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قصور،ایکسین بلڈنگ قصور،چیف آفیسر ہیلتھ قصور ،ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی بھی فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے ڈی سی قصور کبھی پتوکی میں وزٹ کررہے تو کبھی قصور ،چونیاں و دیگر علاقوں میں صرف فوٹو سیشن تک ہی دکھائی دیتے ہیں اور انکے ماتحت اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سعد بن خالد ،چونیاں سمیت ضلع بھر کے اے سی بھی فوٹو سیشن تک محدود ہیں ہر طرف گندگی نے جنم لے رکھا ہے ایل ڈبلیو ایم سی مینجر ز اور چیف افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈی سی قصور سمیت اے سی بھی فنڈ نہ ہونے کا بہانہ بناکر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں عوام وزیر اعلی پر کھلی تنقید کررہے ہیں اور یہ افسران وزیراعلی کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف ہیں وزیر اعلی کا مشن اچھا ہے اور انتظامیہ وزیر اعلی کے مشن صاف ستھرا پنجاب کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہے شہریوں نے وزیرا علی مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سعد بن خالد سمیت دیگر افسران کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے اور ضلع بھر میں جاری ہونے والے فنڈ کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔