انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ پہلی سیڑھی ،استعداد بڑھائی جائے ‘ پنجاب بار کونسل

انصاف کی فراہمی کے انڈیکس میں بہتر کارکردگی والے ممالک کو سٹڈی کیا جانا چاہیے ‘ وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ

اتوار 25 مئی 2025 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں بھی پائیدار اصلاحات نا گزیر ہیں ،انصاف کی فراہمی کے انڈیکس میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ممالک کو سٹڈی کیا جانا چاہیے ،دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے قوانین کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نیپنجاب بھر سے آئے وکلا ء کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین فاروق ڈوگر،سیکرٹری رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینز فرحان شہزاد،کامران بشیر مغل،چودھری بابر وحید،اکائونٹ آفیسر رانا محمد عمیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔عرفان صادق تارڑ نے وفد کو پنجاب بار کونسل کی جانب صوبہ بھر کے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی انصاف کے بغیر ممکن نہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بدلتے تقاضوں کے مطابق موثر قانون سازی اور نئے رجحانات کو اپنانا ہوگا ، انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ پہلی سیڑھی ہے اس لئے ان کی استعداد بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے سخت قوانین منظور کرائے جائیں ،اس کے لئے پنجاب بار کونسل سمیت دیگر بارز اپنی معاونت دینے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :