رشتہ نہ دینے پر ملزمان نے گھر پر حملہ کر کے لڑکی کو قتل کردیا

اتوار 25 مئی 2025 16:50

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)کشمور میں رشتہ نہ دینے پر سفاک ملزمان نے گھر پر حملہ کر کے لڑکی کو ہی قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی کو ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ملزمان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان نے تشددکے بعد لڑکی کو قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :