خضدار دھماکہ میں شہید ہونے والی طالبات کے لواحقین سے تعزیت

اتوار 25 مئی 2025 18:20

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) خضدار دھماکہ میں شہید ہونے والی طالبات کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے،خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک بم دھماکے میں شہید ہونے والی دو معصوم طالبات، عشاء سلیم اور سحر سلیم کی المناک شہادت پر ان کے والد، صوبیدار محمد سلیم کے پاس تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے ان کے گھر پہنچ کر اظہار افسوس کیا اور شہید بچیوں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

تعزیت کرنے والوں میں سابق وزیراعظم اور اسپیکر نیشنل اسمبلی راجہ پرویز اشرف، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل محمد شہباز، کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل افتخار حسین، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، بیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز اشرف، نوجوان سیاستدان بیرسٹر احمد صغیر راجہ، کرنل خالد، کرنل عاطف، میجر عمر، کرنل رفعت، کیپٹن تیمور اور میجر لطاسب ستی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سابق ایم این اے صداقت عباسی، سابق چیئرمین آر ڈی اے ہارون کمال ہاشمی، حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول و فوجی افسران، چیئرمین، وائس چیئرمین، صحافیوں اور وکلا کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ طالبات کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔\378