پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین پولیٹیکل اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے لئےآئرلینڈ کے نمائندے سفیر لیوک فینی سے ملاقات

اتوار 25 مئی 2025 19:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین پولیٹیکل اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے لئےآئرلینڈ کے نمائندے سفیر لیوک فینی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی بالادستی کی اہمیت پر زور دیا۔