ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں شعبہ اردو کی سکالر نیلم تاج نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

اتوار 25 مئی 2025 19:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں شعبہ اردو کی سکالر نیلم تاج نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہوں نے ڈاکٹریٹ کے موضوع ’’ڈاکٹر سید امجد حسین کی تحریروں میں پشاوری ناسٹلجیا ‘‘کا کامیاب مجلسی دفاع کیا۔ نیلم تاج نے اپنا تحقیقی مقالہ شعبہ اردو کے سابقہ صدر نشین ڈاکٹر نذر عابد کی نگرانی میں مکمل کیا۔

سکالر کے معاون نگران چیئرمین شعبہ اردو ڈاکٹر الطاف یوسفزئی تھے۔ بیرونی ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر مظہر مہدی استاد شعبہ اردو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دلی اور ڈاکٹر رمیشہ قمر استاد شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی کرناٹک دکن تھے۔ پاکستان میں اُن کے تھیسز کی جائزاتی رپورٹ ڈاکٹر عنبرین تبسم صدرِ شعبہ اردو، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد اور ڈاکٹر محمد یوسف میر صدر نشین اردو آزاد جمو ں و کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد نے کی۔

(جاری ہے)

چاروں ممتحنین نے سکالر کی مثبت رپورٹس ارسال کیں اور مجلسی دفاع کی سفارش کی۔نیلم تاج نے پبلک ڈیفنس میں شرکا کے سوالات کے اطمینان بخش جواب دیئے اور خود اعتمادی سے پری زینٹیشن دی۔ مجلسی دفاع کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شاکر اللّٰہ ڈین کلیہ فنون، ڈاکٹر قاسم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ ریسرچ، ناظمِ امتحانات ڈاکٹر سید عارف حسین شاہ، ڈاکٹر غنی رحمان ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ انگریزی اور شعبہ اردو کے جملہ اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔