Live Updates

ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیے،شاہد خاقان عباسی

اتوار 25 مئی 2025 20:05

احمد پور شرقیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سابق وزیر اعظم و سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیے۔نواحی علاقہ کوٹلہ موسیٰ خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج نے جواب دے کر برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک بھارت جنگ میں پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اسی طرح ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیے۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ میں اصولوں کی سیاست کرتا ہوں، میاں نواز شریف سے دیرینہ تعلق رہا ہے،انہوں نے سیاست کے عروج پر ووٹ کو عزت دو والا بیانیہ چھوڑ دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسان اور زراعت کی ترقی کے بغیر کوئی ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتا، 2200 روپے فی من گندم میں کاشتکار کے اخراجات پورے نہیں ہورہے ، اگلی فصل کیسے کاشت کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات