
زرعی ماہرین فی ایکڑ زرعی پیداوار کو دوگنا کرنے کیلئے روڈ میپ ٹیکنالوجیز اور حکمت عملی وضع کریں،راناثنااللہ خان
اتوار 25 مئی 2025 20:10
(جاری ہے)
دفاع وطن کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پرافواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہمارے ملک کا فخر ہیں جو پوری کوششوں اور قربانیوں سے ملک کی حفاظت کر رہی ہیں اور ہماری افواج کو دنیا کی بہترین افواج کے طور پرجاناجاتا ہے ۔ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کے کیس کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے پر حکومت اور میڈیا کی بھی تعریف کی۔تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور ہنر مند افرادی قوت کے ساتھ ہم ترقی کی منازل برق رفتاری کے ساتھ طے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زرعی اور تعلیمی ترقی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی خدمات کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے طور پر ان کی سربراہی میں تعلیمی شعبہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ ہم جامعات کی کارکردگی کو ایک ہی پیمانے سے نہیں ماپ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی، میڈیکل، انجینئرنگ، جنرل وغیرہ مختلف اقسام کی جامعات ہیں اور وہ اپنے شعبہ جات میں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کو مسائل کے مقامی حل کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی رویوں، پیشہ ورانہ اور ہنر مند افرادی قوت کے لئے تعلیمی اداروں کو تمام ممکنہ کاوشوں عمل میں لانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی ایک مشنری پیشے کے طور پر ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے دور میں یونیورسٹی ایک مثالی ادارہ بن کر ابھری ۔ اب کیو ایس رینکنگ کے مطابق یہ زراعت اور جنگلات میں 34ویں بہترین یونیورسٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اقرار کے دور میں داخلہ 7000 سے بڑھ کر 35,000 ہو گیا، ڈگری پروگرام 50 سے 180 ہو گئے، خواتین کا داخلہ 25 فیصد سے 52 فیصد ہو گیا، انفراسٹرکچر دوگنا ہو گیا، پانچ ذیلی کیمپس بڑے پیمانے پر فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، بین الاقوامی سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز، ڈی 8 سنٹر، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر، سیڈ سنٹر، ہاسٹلز، سپورٹ کمپلیکس، ویمن کمپلیکس اور بہت کچھ قائم کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.