
عدنان صدیقی اور مورو کا موت کو چھو کر واپس آنے کا دل دہلا دینے والا تجربہ
دونوں معروف شخصیات گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں سفر کر رہے تھے، جو طوفان کی زد میں آگئی تھی
پیر 26 مئی 2025 11:55

(جاری ہے)
طویل پوسٹ میں انہوں نے اس خوفناک حادثے کو کچھ اس طرح بیان کیا کہ کل، کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے خود کو جنت اور زندگی کی درمیان پایا، ایک عام سفر اچانک ایک ایسے لمحے میں بدل گیا جو انسان کو اس کی بیبسی کا احساس دلاتا ہے، اسے زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اچانک جہاز میں شدید جھٹکے لگے اور مسافر خوفزدہ ہو گئے، اکثریت کی آنکھوں میں آنسو تھے لیکن ان سب کے درمیان ایک خاموش سا احساس تھا کہ ہم سب کسی بڑی قوت کے رحم و کرم پر ہیں۔ ان لمحوں میں میرے دل و دماغ پر صرف اہلِ خانہ اور بچے چھائے رہے۔ میں نے خود کو ہمت دیتے ہوئے آرم ریسٹ تھاما مگر اصل گرفت اپنے خیالات، سانسوں اور ایمان پر تھی، میں نے اللہ سے دعا مانگی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب جہاز لاہور کی زمین کو چھونے والا تھا تو اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ وہ دوبارہ آسمان کی طرف بلند ہو گیا، کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں، حاضر دماغی سے کیا زبردست فیصلہ کیا۔اپنے جذباتی پیغام میں عدنان صدیقی نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فضا میں خوف چھایا ہوا تھا لیکن میں غیرمعمولی طور پر پرسکون تھا۔ میں اتنا خاموش تھا کہ میں نے فون نکالا اور ایک الوداعی پیغام لکھ دیا، تاہم جب ہمارا طیارہ لینڈ کرگیا تو اسے ڈیلیٹ کردیا۔ یہ صرف پرواز کا اختتام نہیں تھا، یہ اللہ کا کرم تھا، یہ ایک طاقتور یاد دہانی کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے، مختصر اور انتہائی مقدس ہے، یہ ایک تحفہ ہے، برائے مہربانی اسے ضائع نہ کریں، اللہ کا شکر ادا کریں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومن ثاقب کانز لائنز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹر بن گئے
-
ہانیہ عامر کو شوبز میں،میں نے متعارف کرایا، حریم فاروق کا انکشاف
-
طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
-
شوہرامیرہونا چاہیے، بے وفا بھی ہوتو کوئی اعتراض نہیں، کومل میر
-
پہلگام حملے کے دوران غدار کہا گیا، عامر خان کا شکوہ
-
اردو کو اصل پہچان دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، خلیل الرحمن قمر
-
نامورکمپیئر اداکارطارق عزیز کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
-
معروف اداکار خیام سرحدی کی سالگرہ منائی گئی
-
معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا
-
پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی بارش، عوام برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.