حج2025،خلاف ورزی پر انڈونیشیا کے دو باشندے گرفتار

گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،پراسیکوشن

پیر 26 مئی 2025 12:09

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سعودی عرب کے سکیورٹی سے متعلقہ حکام حج پالیسی 2025 کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اسی سلسلے میں سکیورٹی اہلکاروں نے انڈونیشیا کے دو باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ان افراد نے سوشل میڈیا پر عازمین حج کے لیے رہائشی مقامات سے متعلق پوسٹ کیں۔

جبکہ ان کی پوسٹ میں قطعا حقیقت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مکہ پولیس نے کرغیزستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو دھوکہ دہی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے وزٹ ویزے کے حامل افراد کو کہا کہ وہ بغیر کسی اجازت نامے کے حج کر سکتے ہیں۔مشتبہ افراد نے 78 افراد کو مکہ مکرمہ میں اس سلسلے میں وزٹ بھی کرایا ۔گرفتار کیے گئے ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیز انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ جبکہ ویزا کی خلاف ورزی کرنے والوں کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔