نولاکھ 62 ہزارعازمین حج بیرون ممالک سے سعودی عرب پہنچ گئے

پیر 26 مئی 2025 12:18

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سعودی فضائی ، زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے نو لاکھ 61 ہزار 903 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی ہے کہ مملکت کے باہر سے فضائی بندرگاہوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 598 تک پہنچ گئی ہے۔زمینی بندرگاہوں کے ذریعے آنے والوں کی تعداد 45 ہزار 28 ہے۔ اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے آنے والوں کی تعداد 4 ہزار 277 ریکارڈ کی گئی ہے۔