بنگلادیشی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

مستفیض الرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ‘ 2 ہفتوں تک میدان سے باہر رہیں گے

پیر 26 مئی 2025 15:04

بنگلادیشی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مستفیض الرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک میدان سے باہر رہیں گے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے نیشنل سلیکشن پینل نے مستفیض الرحمان کی جگہ فاسٹ بولر خالد احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مستفیض الرحمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں انجری کا شکار ہوئے جہاں وہ دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔