عمر ایوب کی 9مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اپوزیشن لیڈر کی حاضری معافی کی درخواست منظوری ، آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب

پیر 26 مئی 2025 15:06

عمر ایوب کی 9مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نی9مئی جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکلاء کی جانب سے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری کی درخواست دائر کی گئی، وکلاء نے موقف اپنایا کہ عمر ایوب بیمار ہے آج پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27جون تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔یاد رہے کہ عمر ایوب نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں، اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں پر بغاوت اور کارکنان کو جلائو گھیرائو پر اکسانے کا الزام ہے۔