ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کا مختلف پولیو فکس و ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ

پیر 26 مئی 2025 15:09

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری کے ہمراہ سٹیشن روڈ، میونسپل ڈسپنسری، کاکیپوتہ ڈسپنسری، ایدہی چوک، جلالانی بی ایچ یو اور مختلف پولیو فکس و ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا اور بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے امید ہے کہ پولیو ٹیمیں اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گی تاکہ مقرر کردہ ٹارگٹ کے تحت تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس قومی کاز میں ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیکر گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری نے ضلع میں مقرر کردہ ٹارگیٹ اور ٹیموں کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :