غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا،امداد ناکافی قرار، دوماہ میں 950 سے زائد بچے جاں بحق

پیر 26 مئی 2025 16:06

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا،امداد ناکافی قرار، دوماہ میں ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (انروا)نے اتوار کے روز ایک تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صرف دو ماہ کے دوران 950 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انروا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہغزہ کے بچے ناقابلِ تصور اذیت سے گذر رہے ہیں۔ وہ بھوک سے بلک رہے ہیں، بے گھر ہو چکے ہیں اور اندھی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، بچوں کو تحفظ دینا لازم ہی"۔