Live Updates

ٹی ٹونٹی سیریز،بنگلہ دیش ٹیم کے باقی ارکان بھی پاکستان پہنچ گئے

چار کھلاڑیوں سمیت 8ارکان نے پاکستان میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیا

پیر 26 مئی 2025 16:56

ٹی ٹونٹی سیریز،بنگلہ دیش ٹیم کے باقی ارکان بھی پاکستان پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باقی ارکان بھی پاکستان پہنچ گئے، تیسرے مرحلے میں 8رکنی دستہ لاہور پہنچا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باقی ارکان دورہ پاکستان کے لئے لاہور پہنچ گئے، تیسرے اور آخری مرحلے میں 8رکنی دستے نے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیا،جن میں چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آخری مرحلے میں لاہور پہنچنے والوں میں لٹن داس، شرف السلام، نجم الحسین اور محمد توحید ردوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔پاکستان کے خلاف 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس میں پاکستان پہنچا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30مئی اور آخری مقابلہ یکم جون کو ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات