ساہیوال، ڈاکو بیکری ملازم ،دکانداروں ودیگر سے نقدی، موبائل لوٹ کر فرار

پیر 26 مئی 2025 17:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)ڈاکو بیکری ملازم ،دوکانداروں، پراسیکوشن پی اے بیوپاریوں سے چار لاکھ 41 ہزار روپے نقدی موٹرسائیکل اور چھ موبائل چھین کر لے گئے ۔ڈاکو گن پوائنٹ پر پاک پتن چوک میں عدیل طارق بیکری ملازم سے موبائل اور نقدی پانچ ہزار روپے ۔ محمد احمد جاوید دوکاندار سے موبائل ۔چک 189 اے نو ایل میں ناصر جاوید سے موبائل نقدی 32 ہزار روپے۔

چک 72 فور آرکے قریب حسن محمد دوکاندار سے موبائل نقدی 50 ہزار روپے۔چک 187 نو ایل ہوٹل پر ڈسٹرکٹ اٹارنی پراسیکوشن آفس کے پی اے احسان غفور سے موبائل نقدی ایک لاکھ 42 ہزار روپے۔ چک 152نو ایل کے قریب بیوپاری شاہد غلام سے موبائل نقدی ایک لاکھ 25 ہزار روپے۔ چک 121 نو ایل کے قریب ارشاد احمد بیوپاری سے 75 ہزار روپے نقدی۔

(جاری ہے)

چک 39 بارہ ایل کے قریب ناصرہ پروین بیوہ اور اس کے بیٹے شاہ زیب خالد سے 12 ہزار روپے نقدی۔

چک 162 نو ایل کے قریب محمد منتظر ملازم سے موٹر سائیکل بلا نمبری چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس غلہ منڈی، فتح شیر، ہڑپہ ،یوسف والا، ڈیرہ رحیم ،کمیر، صدر چیچہ وطنی اور غازی آباد نے عدیل طارق، محمد احمد جاوید، حسن محمد، احسان غفور، شاہد غلام، ارشاد احمد ،ناصرہ پروین اور محمد منتظر کی مد عیت میں آٹھ مقدمات 392 اور 382 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :