Live Updates

یوم تکبیر کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے یہ دن اتحاد و یکجہتی کے عزم کا دن ہے،مولانا عبدالماجد

پیر 26 مئی 2025 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ چونکہ پاکستانی تاریخ میں 28مئی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس دن پاکستان ایٹمی ملک بنا تھا اور اس دن کے حوالے سے ملک میں یوم تکبیر منایا جاتا ہے اور محسن پاکستان و نامور سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات کو سلام پیش کیا جاتا ہے جن کی بدولت آج پاکستان ایٹمی ملک ہے، امن کونسل ہمیشہ کی طرح اس سال بھی یوم تکبیر قومی جوش و جذبے سے منائے گی یہ بات مولانا عبد الماجد فاروقی نے گلشن اقبال میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مولانا عبد الماجد فاروقی کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے یہ دن اتحاد و یک جہتی کے عزم کا دن ہے اتحاد و یکجیتی سے ہی 10مئی کو پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا تھا اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ مودی فوری ٹرمپ کے سامنے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہو گیا تھا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں یوم تکبیر پر دشمن کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے متحد و پرعزم ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات