Live Updates

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز28 مئی سے شروع ہوگی

پیر 26 مئی 2025 20:16

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز28 مئی سے شروع ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 10 رکنی گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، 10 رکنی دستے میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین اور تنظیم حسن ثاقب سمیت دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد مسروف فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکون فزیو تھراپسٹ ہوں گے ۔بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے کھلاڑی آج اتوار کو لاہور میں رپورٹ کریں گے، پی ایس ایل فائنل کھیلنے والے کھلاڑی پیر کو قومی اسکواڈ جوائن کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات