Live Updates

پاکستانی نوجوان خاتون باکسرکا بڑا کارنامہ، بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

پیر 26 مئی 2025 20:16

پاکستانی نوجوان خاتون باکسرکا بڑا کارنامہ، بھارتی حریف کو شکست دے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا جس میں نوجوان خاتون باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔

(جاری ہے)

ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔یہ تاریخی فتح نوجوان نسل کے عزم، محنت اور بلند حوصلے کی روشن مثال ہے، کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان مسلسل دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات