Live Updates

صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت مالی سال بجٹ 2025ـ26 کی تیاریوں کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس

پیر 26 مئی 2025 22:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت مالی سال بجٹ 2025۔ـ26 کی تیاریوں کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، اسپیشل سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری، محاصل وسائل کے مؤثر استعمال اور مالی نظم و نسق سے متعلق مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے کی مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں قرضوں کے حصول کی پالیسی کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا تاکہ مالی خود کفالت اور کفایت شعاری کی جانب رجحانات عوام میں فروغ پائے۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ مالی چیلنجز کے تناظر میں کفایت شعاری، شفافیت اور مالیاتی نظم و نسق کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں دستیاب وسائل کا استعمال انتہائی سوچ بچار اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :