جنوبی وزیرستان، بارڈر بندش ،مہنگائی سے مویشی منڈی متاثر

بارڈر فوری کھولا جائے ،منڈیوں میں جانوروں کی صحت سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں ،بیوپاریوں کا حکومت سے مطالبہ

پیر 26 مئی 2025 23:02

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)جنوبی وزیرستان لوئر میں عیدالاضحی سے قبل مویشی منڈی معاشی مشکلات اور پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے، بیوپاریوں کے مطابق مہنگائی کے باعث خریداروں کی تعداد کم جبکہ جانوروں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کاروباری افراد نے کہا ہے کہ بارڈر بند ہونے سے افغانستان سے مویشی درآمد نہیں ہو پا رہے جس سے جانوروں کی قلت پیدا ہوئی ہے۔ جانوروں میں بیماریوں کے پھیلا ئواور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی نے صورتحال مزید خراب کر دی ہے۔بیوپاریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈر فوری کھولا جائے اور منڈیوں میں جانوروں کی صحت سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ قربانی کے جانور عوام کو سستے داموں دستیاب ہو سکیں