Live Updates

صوبے کے ایک سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور 2 سو غیر ترقیاتی بجٹ میں موسی خیل کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے، مولوی سرور ندیم موسیٰ خیل

پیر 26 مئی 2025 19:50

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی سینئرنائب امیر سابق وزیر مولوی سرور ندیم موسی خیل نے لورالائی میں موسیٰ خیل قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں ہماری شناخت نہیں ہے ہم نمائندگی سے محروم ہو چکے ہیں اسکے دو وجوہات تھے ایک 2017کی مردم شماری میں ہم نے بھر پور حصہ نہیں لیا جس پر ہمارے حلقے کے ساتھ شیرانی کو شامل کیا گیا جبکہ 2022 کے مردم شماری میں ایک مرتبہ پھر ہم نے اس قومی فریضے کی انجام دہی میں بھر پور حصہ نہیں لیا اسی وجہ سے 18 فروری2024 کے عام الیکشن میں ووٹ کا درست اور بڑے پیمانے پر اسکے استعمال میں سستی کا مظاہرہ کیا جسکی وجہ سے اج ہماری اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات نے بھی ہمارے حلقے سے زیادتی اور نا انصافی کی صوبے کے بعض حلقوں میں موسے خیل سے کم آبادی اور ووٹرز پر مشتمل حلقے کو الگ نشست دی لیکن ہمارے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے عوام کا ہمیشہ مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ جمعیت کو سپورٹ کیا آج صوبے کے ایک سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور 2 سو غیر ترقیاتی بجٹ میں موسی خیل کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے میں نے دو مرتبہ وزیر اعلی سرفراز بگٹی سے اسکی شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا چاہئے اج حلقے میں پسماندگی بے روزگاری اور غربت نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں عوام صاف پانی صحت تعلیم زراعت اور مواصلات کے سہولتوں سے محروم ہیں آخر ہمارا قصور کیا ہے موجودہ ایم پی اے نے حلقے کو یکسر نظرانداز کر رکھا ہے اگر ہم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو ہماری حالت اس سے بھی زیادہ ابتر ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ضلع کے عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑ سکتے انکی دن رات بلا امتیاز خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اپنے دور میں موسے خیل کے عوام کی جو خدمت کی اسکے عوام اج بھی معترف ہیں وہ اللہ کے مخلوق کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور اپنے رب اور مخلوق کو راضی کرنے کیلئے تگ ودو کرتے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات