Live Updates

اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، 6 گواہوں پر جرح مکمل

پیر 26 مئی 2025 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی جس میں 6 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، پانی پی ٹی ائی کے وکیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود پر جرح مکمل کرلی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 6 گواہوں پر جرح مکمل کی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پر توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات