Live Updates

وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے

ضم اضلاع کو امن وامان فنڈ سے محروم رکھنا آئینی وقانونی خلاف ورزی ہے، وفاق نے غیر قانونی طور ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 مئی 2025 20:11

وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 مئی 2025ء ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے، ضم اضلاع کو امن وامان فنڈ سے محروم رکھنا آئینی وقانونی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل کرنا ناگزیر ہے۔

ضم اضلاع میں امن امان ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، وفاق نے غیر قانونی طور ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں، انضمام کے بعد ضم اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کا حق ہے، خیبر پختونخوا کو اس فنڈ سے محروم رکھنا آئینی وقانونی خلاف ورزی ہے۔ وفاق سیاسی بغض وعناد بالائے طاق رکھ کر امن امان جیسے اہم مسئلے پر صوبے کے ساتھ تعاون کریں، صوبہ اپنے وسائل کے مطابق ضم اضلاع میں امن امان قائم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہا ہے،پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں،وفاق صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر بخاری نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ بدعنوانی کا گندہ پور بنا دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ صوبائی خزانے کے خائن خواہ کتنے ہی بااثر ہوں قانون کی گرفت میں ہونے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے دعیویدار بدعنوانی مددگار نکلے ہیں۔ پختونخواہ بجٹ ہڑپ کرنے والوں کا بھی احتساب نہیں ہوگا۔

بی آر ٹی، بلین ٹریزی، مالم جبہ جسے بڑے کرپشن سکینڈل میں ملوث گروہ نے صوبائی خزانے کی ڈکیتی کی۔ پختونخواہ بجٹ ہڑپ کرنے والوں کے احتساب اور حساب کا وقت قریب ہے۔ صوبہ بچاؤ احتجاج میں بھرپور عوامی شرکت صوبائی حکومت ہر عدم اعتماد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کی آپس میں۔ بند بانٹ کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر توجہ نہیں۔ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی عروج پر ہے صوبائی حکومت فرد واحد کی خوشنودی میں لگی ہوئی ہے۔ ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے کی ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے۔ کوہستان 40 ارب روپے کی کرپشن ، گندم کی خرد برد کرنے والوں نے مساجد کی سولرائزیشن تعلیمی اداروں کے بجٹ کو بھی ہڑپ کیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات