Live Updates

پاکستانیوں نے یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا

ہینڈز آف یونٹی کے تحت سرانجام کارنامے میں 100سے زائد قومیتوں کے 24,514افراد کی شرکت

پیر 26 مئی 2025 21:00

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ہاتھوں کے نشانات سے یو اے ای کا دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔رپورٹ کے مطابق یہ کارنامہ ہینڈز آف یونٹی مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23سکولوں اور جامعات کے طلبہ اور 39مقامات پر موجود افراد نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے پاکستان آڈیٹوریم دبئی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اس ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق کی۔تقریب میں پاکستانی سفیر برائے یو اے ای فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور 250سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمیریٹس لوز پاکستان اور معروف فنکارہ روباب زہرہ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔اس اقدام نے دنیا بھر کو ایک بار پھر یہ پیغام دیا کہ مذہب، قومیت اور زبان سے بالاتر ہو کر انسانیت اور یکجہتی کو فروغ دینا ممکن ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات