صدر زرداری کا سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 26 مئی 2025 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کوصدر مملکت نے کمال الدین اظفر کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں، مرحوم نے صوبہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ صدر زرداری نے مرحوم کیلئے بلندی درجات اوراہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔