سانگلہ ہل، عقیدہ ختم نبو کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، مر سکتے ہیں مگر عقائدپر آنچ برداشت نہیں کرسکتے، سید احمد فاروق مجددی

پاکستان کیخلاف سازشوں میں قادیانیت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے،اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، بدیع الزمان بھٹی قانون تحفظ ختم نبوت آئین پاکستان کی روح ہے اس کے خلاف کوئی بھی سازش قبول نہیں کی جائے گی، شفیق مجددی کا تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں خطاب

منگل 27 مئی 2025 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ادارہ تعلیمات ختم نبو انٹرنیشنل اور ورلڈ تحفظ ختم نبو یوتھ فورس کے زیر اہتمام 13ویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس نماز عشا کے بعد گزشتہ روز بشیر پیلس میں منعقد ہوئی،جسکی صدارت مہر محمد اسلم ناصر نے کی،جبکہ بانی مرکزی ادارہ فیضان ابو البیان پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے خصوصی خطاب کیا، مرکزی صدر ورلڈ تحفظ ختم نبو یوتھ فورس مولانا محمد بدیع الزمان بھٹی اورمولانا علی رضا القادری اور مولانا محمد شفیق احمد مجددی نے بھی خطاب کیا،مولانا یاسر محمود مصطفائی،عاطف ندیم سندھو،محمد نوید انجم ایڈووکیت نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے،قاری مدثر حنیف نعیمی نے تلاوت،محمد مغیث حنیف نے ترانہ ختم نبوت اور حافظ محسن قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا،کانفرنس میں ورلڈ ختم نبو یوتھ فورس سٹی کے تحصیل صدر محمد زبیر باجوہ،سٹی صدر محمد عرفان شوکت ورک،جنرل سیکرٹری محمد شاہد محمود،قاری منیر احمد قادری،ڈاکٹر محمد ارشد چشتی،چوہدری محبوب احمد نمبردار،مفتی اظہارالقیوم،ڈاکٹر ارشد علی سلطانی،میاں آصف رشید،رانا جماعت علی معصومی، محمد اشفاق اقبال سمیت مجاہدین ختم نبوت کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبو کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، مسلمان کٹ مر سکتے ہیں مگر عقائدپر آنچ برداشت نہیں کرسکتے، عقیدہ ختم نبو کے تحفظ کیلئے اسلام کی تاریخ میں پہلی جنگ سیدنا صدیق اکبر کے عہد خلافت میں مسیلمہ کذاب کے خلاف یمامہ کے میدان میں لڑی گئی، جس میں 700حفاظ قرآن سمیت 1200 صحابہ کرام نے اپنی جانوں کو قربان کرکے عقیدہ ختم نبو کا تحفظ کیا،مرکزی صدر ورلڈ ختم نبو یوتھ فورس محمد بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کیخلاف سازشوں میں قادیانیت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے، قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انشا اللہ وطن عزیز اور عقیدہ ختم نبو کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے یہی ہمیں تاریخ سکھاتی ہے، عقیدہ ختم نبو کے تحفظ کیلئے پوری دنیا کے مسلمان متحدہیں یہ عقیدہ مسلمان کی جان اوراس پر سارے دین کا مدار ہے،دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر قادیانی اسلام کو نقصان پہچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں،قرآن پا ک کا تحریف شدہ ترجمہ شائع کیا،جس کیخلاف عدالتوں میں کیس دائر ہیں،دین اسلام کیخلاف کتب و رسائل شائع کرتے ہیں،جن کیخلاف ہمیں کھل کر جدوجہد کرنا ہوگی، نہیں تو قیامت کے دن تاجدار ختم کی شفاعت سے محروم رہ جائینگے اور ہمارا ٹھکانہ دوزخ ہوگا، اسلام اور پاکستا ن کیلئے امت مسلمہ کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،نہوں نے کہاکہ برصغیر پاک وہند میں جب انگریز نے منظم منصوبہ بندی کے تحت قادیانی ملعون کو مسلمانوں کے عقائد کو مسخ کرنے کیلئے جھوٹا نبی بنا کر پیش کیاتو اس فتنے کی سرکوبی کیلئے ہزاروں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیا ں دیں، مولانا محمد شفیق احمد مجددی نے کہاکہ قادیانی لابیاں وطن عزیز کے آئین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں عقیدہ ختم نبوت ایمان کی روح ہے اور قانون تحفظ ختم نبوت آئین پاکستان کی روح ہے اس کے خلاف کوئی بھی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔