پہلا ٹی ٹونٹی ‘پاکستان اور بنگلہ دیش (کل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹکرائیں گے

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا،میچ فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا

منگل 27 مئی 2025 14:39

پہلا ٹی ٹونٹی ‘پاکستان اور بنگلہ دیش (کل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹکرائیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں شروع ہوگا،میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28مئی کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو لٹن داس لیڈ کریں گے جبکہ پاکستان کی ٹیم کو سلمان علی آغا لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 30مئی کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ،تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔