پاکستان خطرناک ٹیم ہے اسے کمزور حریف نہیں سمجھ سکتے‘فل سمنز

سب کہہ رہے ہیں پاکستان فارم میں نہیں، مگر پاکستان کسی کو بھی ہرا سکتا ہے، بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ

منگل 27 مئی 2025 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)بنگلادیشی ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے اسے کمزور حریف نہیں سمجھ سکتے۔بنگلادیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا کہ مستفیض الرحمان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے اس وقت ٹیم کا حصہ نہیں، ہمارے پاس اچھا کھیل پیش کرنے کا موقع ہے۔

(جاری ہے)

فل سمنز نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں پاکستان فارم میں نہیں، مگر پاکستان کسی کو بھی ہرا سکتا ہے، پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں سے پاکستانی کنڈیشنز پر اعتماد حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ سینئرز کی غیرموجودگی میں نوجوانوں کو موقع ملتا ہے، نوجوان کھلاڑیوں میں سے بھی بہترین پلیئرز سامنے آتے ہیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے دورے میں کرکٹ سے اچھی یادیں وابستہ ہیں، اہم کھلاڑیوں کی کمی محسوس کریں گے، موجودہ اسکواڈ پر بھروسہ ہے۔فل سمنز نے کہا کہ شان ٹیٹ کوچنگ اسٹاف کے لیے زبردست اضافہ ہیں، اس سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔