بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ہی خاندان کے7 افراد کی خود کشی

منگل 27 مئی 2025 15:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک خاندان کے7 افراد نے خودکشی کر لی۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ پورے خاندان نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے زہریلا مشروب پی لیا ۔

(جاری ہے)

خود کشی کی وجہ بھاری قرضے اورکاروبار میں ناکامی بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :