
نوشکی ، نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید
کلی محمد حسنی کے قریب پولیو مہم ڈیوٹی دے رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑگیا، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا
فیصل علوی
منگل 27 مئی 2025
12:25

(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ہیلتھ ورکرز ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
پولیو ورکرز ٹانک کے علاقے دولات کورنا میں جاری ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ مغوی ورکرز کی شناخت یونین کونسل کے اہلکار صفت خان اور ان کے ساتھی حزب اللہ کے طور پر ہوئی۔واقعے کے فوری بعد پولیس نے اطراف کے علاقوں میں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز تھا۔ دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے تھے۔مہم کے تحت دو کروڑ تیس لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم سات جبکہ باقی اضلاع میں پولیو مہم 5 دن تک جاری رہے گی۔پولیو ورکرز کا کہنا تھا والدین تعاون کریں، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں، ماہرینِ اطفال نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر زور دیتے ہوئے کہا والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزملک بھر میں 2025 کی تیسری انسادا پولیو مہم شروع ہوگئی تھی۔ یکم جون تک جاری مہم میں 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ سات روزہ مہم میں لاہور سمیت پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ، بلوچستان میں 36 لاکھ اور خیبرپختونخوا میں70 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائیں گی۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں والدین سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچائیں۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے والدین یہ بات سمجھیں کہ یہ ان کے بچوں کی بہتری تھی۔ مہم میں کوئی سازش نہیں، والدین منفی باتیں ذہن سے نکال کر بچوں کو پولیو سے بچائیں کیوں کہ کینسر کا علاج ہے لیکن پولیو لاعلاج تھا۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.