والدین، اساتذہ، علماء، معززین اور میڈیا سے انسدادِ پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

منگل 27 مئی 2025 16:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے قومی پولیو مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ والدین، اساتذہ، علماء، معززین اور میڈیا سے انسدادِ پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 26 مئی سے 1 جون تک جاری رہے گی، اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو ایک موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ کوئی بچہ اس حفاظتی عمل سے محروم نہ رہ جائے۔پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے پولیو کو شکست دینے کے لیے ہر بچے تک ویکسین پہنچانا نہایت ضروری ہے،والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے بر وقت پلائیں۔انھوں نے کہا کہ ملک سے پولیو جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ہم سب کو مل کر پولیو کے خاتمے کے لئے عملی کوششیں کرنا ہونگی اور اپنے بچوں کو پولیو قطرے لازمی پلوانے ہونگے تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے۔