عارف والا ،ممبر بار تحصیل عارفوالا کو قتل کرنے والا ملزم پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا

منگل 27 مئی 2025 17:01

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ممبر بار تحصیل عارفوالا کو قتل کرنے والا ملزم پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا ۔ ڈی ایس پی عارفوالا ملک اکبر علی نے بتایا کہ قاتل سلطان عرف شانی جموں نے تین روز قبل سید تنویرشاہ ایڈووکیٹ کو ٹیوب ویل پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرارہوگیا، جس کی فوری گرفتاری کیلئے ایس ایچ اوتھانہ صدر عاشق عابد مہار اور ایس ایچ اوتھانہ احمدیار لقمان ڈھڈی پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلطان عرف شانی کو لاہور سے گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ملک اکبرعلی نے بتایا کہ انصاف کی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جائے گی جبکہ وکیل سید تنویر شاہ کے قاتل کی عدم گرفتاری پر تحصیل بار نے 27 اور 28 مئی کو ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کر رکھا تھا ۔\378