
ملک میں مجموعی مہنگائی بڑھنے کی شرح کی توقع ‘مئی میں 2اعشاریہ7 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے.جے ایس گلوبل
اعدادوشمار کے ہیر پھیر سے مہنگائی کم ہوسکتی ہے نہ ہی معاشی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے‘تین سالوں میں بنیادی ضرورت کی اشیاءکی قیمتوں میں کئی سوگنا اضافہ ہوا ہے ‘تنخواہ دار طبقے کی آمدن جمود کا شکار ہے.معاشی ماہرین
میاں محمد ندیم
منگل 27 مئی 2025
17:06

(جاری ہے)
7 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اوسط 24.9 فیصد سے کہیں کم ہے.
مئی 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی جو کہ جولائی 1965 سے دستیاب اعداد و شمار کے بعد سب سے بلند سطح تھی جے ایس گلوبل کے مطابق مئی میں خوراک کی مہنگائی سالانہ بنیاد پر 1.4 فیصد بڑھنے کی توقع ہے جو پچھلے سال اسی ماہ میں منفی 0.2 فیصد تھی جو کہ بنیادی اثر کے زائل ہونے کی وجہ سے ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہائش، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 3.3 فیصد کمی اور ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد کمی کی توقع ہے خاص طور پر بجلی کے نرخوں میں مئی کے دوران کمی کے باعث ایسا ہونے کا امکان ہے دوسری جانب بنیادی مہنگائی اپریل میں سالانہ بنیاد پر تقریباً 9 فیصد رہنے کی توقع ہے. پالیسی ریٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حالیہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں بنیادی شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد پر کردیا جو گرتی ہوئی مہنگائی کی عکاسی کرتا ہے یہ جاری مانیٹری ایزنگ سائیکل میں ساتواں ریٹ کٹ ہے جس کے نتیجے میں شرح سود میں مجموعی طور پر 1,100 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کی کمی ہوئی جو اس کی بلند ترین سطح 22 فیصد سے کم ہو کر موجودہ سطح پر آ گئی ہے. جے ایس گلوبل نے کہا کہ اب تک مہنگائی کی توقعات سے کم سطح پر موجودگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں مزیدکمی کو رد نہیں کیا جا سکتا اسٹیٹ بینک آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 جون 2025 کو منعقد کرے گا دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار کے ہیر پھیر سے مہنگائی کم ہوسکتی ہے نہ ہی معاشی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق سال2023سے اب تک صرف بجلی کی قیمتوں میں155فیصد اضافہ ہوا ہے ‘155فیصد کے اضافے کے مقابلے میںتین‘چار فیصد کی کمی کیا حیثیت رکھتی ہے؟. انہوں نے کہا کہ چینی بنیادی ضروریات میں سے ہے حکومت نے بغیر منصوبہ بندی کے چینی برآمدکرنے کی اجازت دے دی جس سے شوگر مل مالکان کو تو اربوں روپے کا فائدہ ہوا مگر ملک کے اندر چند ہی ہفتوں کے دوران چینی کی قیمتوں میں فی کلو 10سے20روپے تک کا اضافہ ہوگیا‘ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام بنیادی اشیاءکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے دالیں عام شہریوں کے لیے بنیادی خوراک میں شمار ہوتی ہیں تین سال کے دوران صرف چنے کی دال110روپے فی کلو سے360روپے کلو سے تجاوزکرچکی ہے اسی طرح کوکنگ آئل213روپے لیٹرسے600روپے لیٹرتک جاپہنچا ہے‘چاول سپرکوالٹی 120روپے کلو سے380روپے کلو تک پہنچ چکی ہے. انہوں نے کہا کہ بنیادی مسلہ آمدن میں اضافے کا ہے جس سے حکومتیں لاتعلق نظرآتی ہیں گیس‘بجلی‘تیل‘بنیادی اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں تو کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے مگر سرکاری یا نیم سرکاری اداروں اور بڑی کمپنیوں میں ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کی شرح بمشکل10سے20فیصد ہے جبکہ نجی شعبہ میں سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والی انڈسٹریزاور اداروں میں تنخواہوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ نہیں کیا جاتا‘گھروں کے کرائے تین سالوں میں 60سے70فیصد تک بڑھے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار کے کورکھ دھندے سے مہنگائی کم ہوسکتی ہے نہ ہی عام شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی آسکتی ہے اس کے لیے بیوروکریسی کی تیارکردہ رپوٹوں پر انحصار کرنے کی بجائے زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا کیونکہ حقیقت میں ملک کے اندر مڈل کلاس کا خاتمہ ہوچکا ہے اور غربت میں گھنٹوں کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے جو کہ الارمنگ ہے.
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سی سی ڈی کی وجہ سے کرئمینل معافیاں مانگ رہے اور مساجد میں اعلانات کررہے ہیں
-
فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتیں اب انصاف دینے کی اہلیت کھو چکیں
-
بجلی صارفین کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے خاتمے کی خبروں کی تصدیق، سبسڈی کا نیا طریقہ کار سامنے آگیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ،پولیس سٹیشن آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کیا
-
اینٹی نارکوٹکس کے ذریعے جلد پورے پنجاب سے منشیات کا خاتمہ ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز
-
مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے، کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
-
محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات،عالمی گورننس کو مضبوط کرنے اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بنگلہ دیش ایئر فورس کے تربیتی طیارے کے المناک حادثے پر اظہار افسوس
-
موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے سنگین خطرہ ہے، احسن اقبال
-
بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیراعظم
-
ملک بھر میں پھر بارش، کار سوار باپ بیٹی سمیت 3 افراد ریلے میں بہہ گئے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.