Live Updates

تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 27 مئی 2025 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ ،بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشری بی بی سمیت دیگر سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی رہنماؤں اور کارکنوں نے بانی چیئرمین سمیت دیگر اسیران کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ پر سیاسی مقدمات درج کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر جمہوریت ہے تو سیاسی قائدین کو رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر سپریم کو رٹ مخصوص نشستوں کے لیے دن رات سماعت کر رہی اور ہائی کورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس میں سماعت نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر القادر کیس کی سماعت ہوئی تو یہ کیس بھی توشہ خانہ اور سائفر کی طرح کیس فارغ ہو جائے گا۔

۔۔۔۔ اعجاز خان
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات