برقی لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو ترجمان

منگل 27 مئی 2025 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں برقی لائنوںکی شفٹنگ اوربجلی کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں29مئی اور30مئی کو (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kVسریاب ون، سریاب ٹو،اولڈاور نیوجان محمد، منی مارکیٹ، اولڈلیاقت بازار،خیر بخش مری فیڈرزنیز220Kv کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے 11Kv عاصم آباد اور شیخ زاہد ہسپتال فیڈرزوں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے واسا، تکاتو، ریگی، داریم، عمر فیڈرزسے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30 بجے بجلی بندرہے گی۔

علاوہ ازیں 29مئی کے روز قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روزٹرانسمیشن لائن پرمرمتی کام کیلئے 132Kvڈیرہ بگٹی اور سوئی گرڈاسٹیشن سے صبح7بجے تا صبح10بجے جبکہ سہ پہر3بجے تا شام 6بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔