نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

منگل 27 مئی 2025 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ نیشنل پیڈل رینکنگ کپ 30 مئی سے کراچی میں کھیلا جائیگا۔ گزشتہ روز نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین منعقد ہوا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل قرت العین نے ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی۔ ٹورنامنٹ کی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اینڈ بوائز انڈر-14 کے مقابلے شامل ہیں اور ان مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے تمام میچز شام چھ بجے سے رات ایک بجے تک کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں 6 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے یکم جون کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم کے کھلاڑی روواں برس اکتوبر میں کھیلی جانے والی ایشین پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔