Live Updates

ا*محسن پاکستان کی اسلام آباد میں یادگار تعمیر کی جائے‘ اجمل بلوچ

ض* ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستانی قوم رہتی دنیا تک یاد رکھے گی‘ خالد چوہدری ئ*فیض آباد کے مقام پر ایٹمی دھماکوں کی یادگار بحال کی جائے۔ اختر عباسی‘نعیم اقبال

منگل 27 مئی 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ۔ سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری۔ آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی۔ کراچی کمپنی کے جنرل سیکرٹری شاہد عباسی۔ سپر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری ثاقب عباسی۔ ایف ٹین مرکز کے جنرل سیکرٹری نعیم اقبال۔

آئی نائن کے جنرل سیکرٹری ولید خالد۔ ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان۔ ستارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری رانا اکرم۔ آئی ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری رانا بلال بھارہ کہو موٹی بازار کے جنرل سیکرٹری عمر خیام عباسی۔ جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری عبدالغفار چوہدری اور میلوڈی مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری جمیل قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پاکستان پر کئے گئے احسان کو قوم رہتی دنیا تک یاد رکھے گی انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا آج پاکستان اپنے سے پانچ گنا بڑی طاقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا نے دس مئی کو دیکھا کہ کس طرح پاکستان بے بھارت کو پسپائی پر مجبور کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد گار تعمیر کی جائے۔ اور فیض آباد میں ایٹمی دھماکوں کی یاد میں تعمیر کی گئی چاغی پہاڑ کی یادگار بحال کی جائے جو اس وقت کے حکمران نے ہٹا دی تھی۔اس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ اس کے علاوہ مختلف چوراہوں میں ایٹمی مزائلوں کے نمونے نصب کئے گئے تھے ان کی دوبارہ تنصیب کی جائے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی انکی زندگی کے آخری آیام میں جن لوگوں نے انکے ساتھ جو بد سلوکی کی تھی وہ ان کی قبر پر جا کر معافی مانگیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات