Live Updates

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ ،پاکستان کو بیرونی ذرائع سے 6.086ارب ڈالر کی معاونت موصول

منگل 27 مئی 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)رواں مالی سال 25-2024ء کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کثیرجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طورپر2.979ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔

اعداوشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر، ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 281.70ملین ڈالر، آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر، ایفاد 36.93ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی)375.72ملین ڈالراوراورپیک فنڈ کی جانب سے 4.05 ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مالی سال کے پہلے 10ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر371.59ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، جس میں چین کی جانب سے 99.17 ملین ڈالر، فرانس 110.61ملین ڈالر، جرمنی 33.23 ملین ڈالر، جاپان 30.33ملین ڈالر، جنوبی کوریا12.05ملین ڈالر، کویت 24.40ملین ڈالر، عمان 2.95ملین ڈالر، سعودی عرب 17.63ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 41.23ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق اس مدت میں غیرملکی کمرشل قرضوں کے ذریعے 760.14ملین ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے 1.610 ارب ڈالرکی معاونت حاصل کی گئی۔وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پراجیکٹ ایڈ کے تحت پاکستان کو2.637ارب ڈالراورنان پراجیکٹ ایڈ کی مدمیں 3.448ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات